• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

حماس اسرائیل تنازعہ سے امریکہ میں تشدد بڑھنے کا خطرہ ہے:ایف بی آئی سربراہتازترین

November 01, 2023

واشنگٹن(شِنہوا) امریکی تحقیقاتی ادارے، فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے خبردار کیا کہ حماس اسرائیل تنازعہ سے امریکہ میں تشدد کے ممکنہ خطرات گزشتہ کئی سالوں کے مقابلے میں بہت زیادہ حد تک بڑھ گئے ہیں۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹرنے کانگریس کی سماعت کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ اس بات کا اندازہ ہے کہ حماس اور اس کے اتحادیوں کے اقدامات ایک ایسی تحریک کے طور پر کام کریں گے جو ہم نے کئی سال قبل داعش کی نام نہاد خلافت کے آغاز کے بعد سے نہیں دیکھے۔

انہوں  نے کہا کہ متعدد غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں نے اس ماہ کے شروع میں غزہ میں تازہ ترین لڑائی کے آغاز کے بعد سے امریکیوں اور مغرب کے خلاف حملوں کا مطالبہ کیا تھا، جس سے مقامی امریکی متشدد انتہا پسندوں کی طرف سے لاحق خطرہ بڑھ گیا ہے۔