• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

حکومتی قیادت کے کرداروں میں خواتین کی نمائندگی بہت کم ہے: اقوام متحدہتازترین

March 08, 2023

جنیوا(شِنہوا) بین الپارلیمانی یونین( آئی پی یو) اور یو این ویمن کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں سیاسی فیصلہ سازی کے عہدوں پرخواتین کی پہلے سے کہیں زیادہ تعداد موجود ہونے کے باوجود صنفی برابری کی منزل دورہے۔

 رپورٹ میں اس سال یکم جنوری تک ایگزیکٹو عہدوں اورقومی پارلیمان میں خواتین کی تازہ ترین درجہ بندی اور علاقائی تقسیم کو پیش کیا گیا ہے،جس میں بتایا گیا ہے کہ سیاسی قیادت کے کردار میں خواتین کی تعداد میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا ہے۔

تاہم، رپورٹ کے مطابق، خواتین کی اب بھی حکومتی قیادت کے کردار میں بہت کم نمائندگی ہے اور ریاست اور حکومت کے سربراہ کے طور پر اقلیت میں ہیں۔ رواں سال کے بالکل شروع میں،11.3 فیصد ممالک میں خواتین سربراہان مملکت ( ماسوائے بادشاہت پر مبنی نظام ) اور 9.8 فیصد ممالک میں خواتین سربراہان حکومت ہیں۔ یہ ایک دہائی پہلے کے مقابلے میں اضافہ ہے جب اعداد و شمار بالترتیب 5.3 فیصد اور 7.3 فیصد تھے۔رپورٹ کے مطابق، صرف 13 ممالک،جن میں زیادہ تریورپی ہیں، میں کابینہ  میں خواتین اور مردوں کی مساوی نمائندگی ہے، جن میں 50 فیصد یا اس سے زیادہ خواتین کابینہ کے ارکان کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ نو ممالک میں کابینہ میں کوئی خاتون شامل نہیں جوکسی وزارت کی سربراہی کررہی ہو۔

رپورٹ کے مطابق معیشت، دفاع، انصاف اورداخلہ امورجیسے پالیسی کے شعبوں میں مردوں کا غلبہ ہے۔ خواتین کابینہ کے صرف12 فیصد وزراء پر مشتمل ہیں جو دفاع اور مقامی حکومت کے محکموں کی ، 11 فیصد توانائی، قدرتی وسائل ایندھن اور کان کنی کے محکموں جبکہ  8 فیصد ٹرانسپورٹ محکموں کی قیادت کررہی ہیں۔