• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

گروپ آف 20 کا 17 واں سربراہی اجلاس شروع ہوگیا ، معاشی بحالی اور ماحولیاتی تبدیلی پر توجہ مرکوزتازترین

November 15, 2022

بالی ، انڈونیشیا (شِنہوا) گروپ آف 20 کا 17 واں سربراہی اجلاس شروع ہوگیا جبکہ اس کا مر کزی ایجنڈا  معاشی بحالی صحت عامہ کا نظام اور ماحولیاتی تبدیلیاں ہے۔ 

اس دو روزہ سربراہی اجلاس کا موضوع  مشترکہ بحالی، مشترکہ استحکام ہے۔ اس میں دیگر موضوعات بشمول ڈیجیٹل تبدیلی، خوراک اور توانائی کے تحفظ بارے تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

عالمی برادری کو بڑی معیشتوں سے توقع ہے کہ وہ میکرو اکنامک پالیسیوں پر ہم آہنگی مستحکم کریں گی اور سربراہی اجلاس میں کثیر الجہتی ، کشادگی ، شمولیت اور فائدہ مند تعاون کو فروغ دیں گی۔

گروپ آف 20 کا قیام 1999 میں عمل میں آیا تھا، یہ مالی اور معاشی امور پر عالمی تعاون کے لئے ایک مرکزی فورم کا درجہ رکھتا ہے۔ اس کے رکن ممالک کی تعداد 19 ہے جبکہ 20 واں رکن یورپی یونین ہے۔

ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس ، جرمنی ، بھارت ، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ ، جنوبی کوریا ، ترکی، برطانیہ اور امریکہ اس کے ارکان ہیں۔