ہانگ کانگ(شِنہوا) گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا(جی بی اے) میں فینکس ٹی وی اور دیگر اداروں کے زیراہتمام آن لائن اور آف لائن مالیاتی فورم بدھ کو ہانگ کانگ میں شروع ہوگیا ہے،جس میں سرکاری حکام، صنعتی رہنمااور اسکالرزشریک ہیں۔ہانگ کانگ سائنس پارک میں ہونے والے آف لائن فورم میں شرکت کرتے ہوئے ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا کہ ہانگ کانگ ایک انتہائی کھلے اور بین الاقوامی شہر کے طور پر یقینی طور پرجی بی اے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کا اہل ہے۔ ایچ کے ایس اے آر حکومت علاقے کی مزید ترقی کو فروغ دینے کے لیے مین لینڈ کے ساتھ مالی تعاون کو مضبوط بنائے گی۔
چین کےجنوبی شہر شین ژین کے میئرچھن وی ژونگ نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ ہانگ کانگ اور شین ژین مالیاتی کھلے پن اور مواقع کو فروغ دینے کے مشن میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شین ژین ہانگ کانگ کے ساتھ مل کر جی بی اے میں ایک بین الاقوامی مالیاتی مرکز کی تشکیل کے لیے کام اورعلاقے کی مجموعی طاقت اور عالمی مسابقت کو بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کرے گا۔
"تبدیلیوں کے درمیان نئے امکانات" کے موضوع پر دو روزہ فورم میں عالمی اقتصادی چیلنجز، گرین فنانس، تکنیکی جدت کے لیے مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ کی کیپٹل مارکیٹ کی اپ گریڈیشن سمیت دیگرموضوعات شامل ہیں۔