کابل(شِنہوا)امریکہ کے زیرانتظام گوانتانامو جیل سے آخری دوافغان قیدیوں کوبھی رہائی مل گئی، جو افغان دارالحکومت کابل واپس پہنچ گئے۔
سرکاری خبر ایجنسی باختر کی رپورٹ میں مزید تفصیل بتائے بغیر کہا گیا کہ گوانتاناموبے کے حراستی کیمپ میں رکھے گئے دو افغان قیدی کابل واپس آگئے ہیں، جس سے امارت اسلامیہ سے وابستہ تمام قیدیوں کی رہائی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔
2001 کے آخر میں افغانستان میں امریکی زیر قیادت اتحادی افواج کے حملے میں اس وقت کی طالبان زیر قیادت امارت اسلامیہ کے خاتمے کے بعد امریکی فوج نے القاعدہ کے ساتھ تعاون کے الزام میں طالبان ارکان سمیت بڑی تعداد میں افغانوں کو گرفتارکرکے گوانتانامو جیل منتقل کیا تھا۔