کوناکری (شِنہوا)گنی کے مغربی خطے کنڈیا میں متعدد طلباء کو لیکر جانیوالی منی بس اور ٹرک کے مابین تصادم کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
گنی کی عبوری حکومت کے مطابق یہ سانحہ کوناکری سے کنڈیا جانے والی قومی سڑک پر پیش آیا ، حادثے کا شکار ہونیوالا ٹرک کنڈیا کے پڑوسی خطے ماموو سے آ رہا تھا۔
حکومت کے ترجمان عثمانے گاؤال ڈیالونے بتایا کہ متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کرنے کیلئے خصوصی سروسز شروع کر دی گئی ہیں اور حکومت کنڈیا کے علاقائی ہسپتال میں زخمیوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔