• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

گنی بساؤ کے صدر چین کا دورہ کریں گےتازترین

July 08, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ کی دعوت پر گنی بساؤ کے صدر عمرو سیسوکو امبالو 9 سے 13 جولائی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے پیر کو پریس بریفنگ میں بتایا کہ دورے کے دوران صدر شی جن پھنگ گنی بساؤ کے صدرکے اعزاز میں استقبالیہ اورضیافت دیں گے اوردونوں سربراہان مملکت کے درمیان باضابطہ ملاقات ہوگی۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعظم لی چھیانگ بھی  صدر عمرو سیسوکو سے ملاقات کریں گے۔ لِن جیان نے کہا کہ چینی عوام نے 1970 کی دہائی میں قومی آزادی کی جدوجہد میں گنی بساؤ کے  عوام کی بھرپور حمایت کی تھی۔