• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

گلیشیئرسے بننے والی برفانی جھیلیں سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں:تحقیقتازترین

February 08, 2023

ویلنگٹن(شِنہوا) درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلیشیئرکے پگھلنے سیبننے والی برفانی جھیلوں کے پھٹنے سے دنیا بھرمیں پہاڑی علاقوں کی 1کروڑ50لاکھ افراد پر مشتمل آبادیوں کو سیلابی خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے۔جریدے نیچر میں نیوزی لینڈ اور بین الاقوامی محققین کی طرف سے شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ یہ جھیلیں پہاڑوں سے نیچے رہنے والوں کے لیے ایک اہم قدرتی خطرہ ہیں، کیونکہ قدرتی طور پر بننے والی ان جھیلوں کے ٹوٹنے سے اچانک سیلاب آ سکتا ہے۔اس تحقیق کے مطابق  ایشیا اور اینڈیز میں اونچے پہاڑوں کے مکینوں اور جن علاقوں میں گنجان آبادیاں ہیں اور وہاں ایسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کم وسائل ہیں وہ سب سے زیادہ خطرے میں ہیں۔ یونیورسٹی آف کینٹربری سکول آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹ کے سینئر لیکچرر تھامس رابنسن کا کہنا ہے کہ جب قدرتی طور پر بنی جھیل پھٹتی ہے تو سیلاب اچانک آجاتا ہے جس سے متعلق پہلے سے خبردار نہیں کیاجاسکتا ایسی صورت میں جانی نقصان کو کم کرنے کے لیے فوری توجہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ 1990 کے بعد سے برفانی جھیلوں کی تعداد اور حجم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اس وقت دنیا بھر میں1کروڑ 50لاکھ  افراد ممکنہ برفانی جھیلوں کے پھٹنے سے آنے والے سیلاب کے اثرات سے دوچار ہیں۔