• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ شہر پر اسرائیلی بمباری سےمزید 12 فلسطینی جاں بحقتازترین

March 31, 2024

غزہ(شِنہوا)غزہ شہر میں امداد کی حفاظت پرمعموراہلکاروں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 12 فلسطینی جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔

سیکورٹی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ حملوں کے باعث طبی ٹیموں کو زخمیوں کوہسپتال تک پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کچھ  زخمی زمین پر پڑے امداد کے منتظر رہے۔

 اسرائیل ڈیفنس فورسز نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد32 ہزار 705 تک پہنچ گئی ہے۔