• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 525 تک پہنچ گئیتازترین

October 31, 2023

غزہ(شِنہوا)غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 525 تک پہنچ گئی ہے۔

حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے منگل کوایک پریس بیان میں کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3ہزار 542 بچے اور2 ہزار 187 خواتین شامل ہیں۔

بیان کے مطابق اسرائیل کے جاری فضائی حملوں سے 21 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال الشفاء میڈیکل کمپلیکس اور انکلیو کے شمالی حصے میں واقع مرکزی انڈونیشیائی ہسپتال میں بجلی کے جنریٹرکل تک ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے  کام کرنا بند کر دیں گے ۔

 ترجمان نے مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان رفح کراسنگ کو مستقل اور مکمل طور پر کھولنے پر زور دیا تاکہ ایندھن، انسانی بنیادوں پر سامان اور طبی امداد کی آمد ممکن ہو سکے اور زخمیوں کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کیا جا سکے۔