• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 31ہزار923 ہوگئیتازترین

March 20, 2024

غزہ(شِنہوا) غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے جاری حملوں میں جاں بحق  فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر31ہزار923  اور زخمیوں  کی تعداد 74 ہزار96 ہوگئی ہے۔

 حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے بدھ کوایک پریس بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں 104 فلسطینی جاں بحق اور 162 زخمی ہوئے۔

فلسطینی ذرائع اورعینی شاہدین نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے انتہائی شمال سے جنوب تک مختلف علاقوں میں درجنوں حملے کیے، جن میں زیادہ تر گھروں اور اپارٹمنٹس کو نشانہ بنایا گیا۔  ذرائع کے مطابق الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں مسلسل تیسرے روز بھی اسرائیل کا فوجی آپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور متعدد کو گرفتار کیا گیاہے۔