غزہ(شِنہوا) غزہ شہر پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں بدھ کو کم از کم 25 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔
فلسطین کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غزہ شہر کے رہائشی علاقے دراج میں ملبے سے 25 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جس پر اسرائیل نے بمباری کی تھی، اس واقعہ میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔
غزہ کی وزارت صحت نے بدھ کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 163 فلسطینی جاں بحق اور 350 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ پراسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 24ہزار448 اور زخمیوں کی تعداد 61ہزار504 ہوگئی ہے۔