• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ میں پولیو پھیلنے کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے:اقوام متحدہتازترین

August 24, 2024

غزہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے امدادی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر لڑائی میں وقفے میں تاخیر سے بچوں میں پولیو پھیلنے کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔

 اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین مشرق وسطیٰ (انروا) کےکمشنر جنرل فلپ لازارینی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ  صرف غزہ میں ویکسین لانا اور کولڈ چین کو برقرار رکھنا ناکافی ہے۔

  لازارینی نے کہا کہ موثر ویکسی نیشن کے لیے 10 سال سے کم عمر ہر بچے کو  ویکسین پلانا ضروری ہے۔  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گزشتہ دنوں  اعلان کیا تھا کہ اقوام متحدہ رواں ماہ کے آخر میں غزہ میں 10 سال سے کم عمر 6لاکھ 40ہزار سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے  دو مرحلوں پر مشتمل مہم شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔