• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ میں پانی کی فراہمی کے پلانٹ کی بحالی کا کام شروعتازترین

July 02, 2024

یروشلم(شِنہوا)  غزہ کی پٹی میں  پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں اضافے کے لیے ڈی سیلینیشن پلانٹ کو بجلی کی ترسیل بحال کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ایک اسرائیلی اہلکار نے شِنہوا کوبتایا کہ اس کام کی اسرائیل کے ساتھ مل کر منظوری دی گئی ہے۔اسرائیل کی زمینی افواج 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے غزہ میں بڑے پیمانے پر کارروائی کر رہی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس  پر ویڈیو فوٹیج میں  فلسطینی الیکٹرک کمپنی کے کارکنوں کو منگل کوغزہ میں تباہ ہونے والی بجلی کی لائنوں کی مرمت شروع کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو اسرائیل کی طرف سے نو ماہ سے جاری جارحیت کے دوران تباہ ہوچکی ہیں۔

 اہلکار کے مطابق اسرائیلی منصوبے کا مقصد خان یونس میں پانی صاف کرنے کے ایک بڑے پلانٹ کو اسرائیل سے بجلی فراہم کرنا ہے تاہم  اس وقت بجلی کی کوئی دوسری لائنیں بحال نہیں کی جارہی۔