• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ میں جنگ بندی کے لیے قاہرہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے:مصری ٹی ویتازترین

April 08, 2024

قاہرہ(شِنہوا) غزہ میں جنگ بندی کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والےمذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور بات چیت میں شامل تمام فریقین کے درمیان بنیادی نکات پر اتفاق ہوگیا ہے۔

مصر کے سرکاری ٹی وی القاہرہ نیوزکے مطابق اسرائیل، امریکہ، حماس اور قطر کے وفود چند گھنٹوں میں قاہرہ سے روانہ ہو جائیں گے اور غزہ جنگ بندی پر مشاورت اگلے دو روز تک جاری رہے گی۔

ٹی وی رپورٹ  کے مطابق  حماس کے رہنماؤں اور قطر، مصر اور امریکہ کے وفود نے اتوار کو غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے بدلے یرغمالیوں  کی رہائی  کے معاہدے پر بات چیت کی۔

بالواسطہ مذاکرات کے گزشتہ دور میں حماس نے جنگ کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا تھا تاہم  اسرائیل نے عارضی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے حماس کی طرف سے بے گھر ہونے والے شہریوں کو واپس جانے کی اجازت دینے کی درخواست کو مسترد کر دیاتھا۔