• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ کی پٹی پر 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 390 فلسطینی جاں بحقتازترین

December 22, 2023

غزہ (شِنہوا)غزہ کی پٹی پر گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 390 فلسطینی جاں بحق اور 734 زخمی ہوئے۔

غزہ میں وزارت صحت نے جمعہ کو ایک بیان میں بتایا کہ  7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی شروع ہونے کے بعد سے اب تک غزہ کی پٹی میں کم از کم 20ہزار 57 فلسطینی جاں بحق اور 53ہزار320 زخمی ہو چکے ہیں۔

ایک فلسطینی سیکورٹی ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تقریباً دو دن کے تعطل کے بعد جمعرات کی شب غزہ میں مواصلاتی اور انٹرنیٹ خدمات بتدریج دوبارہ بحال ہو گئی ہیں۔