غزہ (شِنہوا) غزہ کی پٹی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید69 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔جس سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 31ہزار341 ہو گئی ہے۔ حماس کے زیرانتظام وزارت صحت نے جمعرات کو ایک پریس بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، اسرائیلی فوج کے حملوں میں غزہ کی پٹی میں 69 فلسطینی جاں بحق اور110 زخمی ہوئے،جس سے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی کے آغاز کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 31ہزار341 اور زخمیوں کی تعداد 73ہزار134 ہو گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ شدید بمباری ، سول ڈیفنس اور ایمبولینس عملے کی کمی کی وجہ سے کچھ متاثرین ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔