• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ کے شہر رفح میں ایک رہائشی مکان پر اسرائیلی فضائی حملے میں 8 فلسطینی جاں بحقتازترین

February 25, 2024

غزہ(شِنہوا)  غزہ کی پٹی کےجنوبی شہر رفح میں ایک مکان پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت کم سے کم 8 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

فلسطینی طبی ذرائع  اور طبی عملے نے شِنہوا کو بتایا کہ وسطی رفح میں فضائی حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جو "شاہین" خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کا ملکیتی گھر تھا،حملے میں کئی دیگر افراد زخمی ہوئے ، تمام زخمیوں کو شہر کے ایک اسپتال میں منتقل دیا گیا ہے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے  پٹی کی مصر کے ساتھ  سرحد کے نزدیکی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا جو غزہ کا ایک جنوبی بعید شہر ہے جہاں وسطی اور شمالی غزہ میں اپنے گھروں سے بھاگ کر پناہ لینے کے لیے آنیوالے فلسطینیوں کی ایک بڑی تعدادموجود ہے۔

حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہناتھا کہ 7 اکتوبر 2023 کو تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی فوج نے 150 طبی مراکز کو تباہ کردیا ہےجبکہ32 ہسپتال طبی سہولیات دینے سے محروم ہوچکےہیں۔

انہوں نے کہا کہ رفح کے باقی تین اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہوچکی ہے اور وہ غذائی قلت کاشکار دس لاکھ سے زیادہ لوگوں کی طبی دیکھ بھال نہیں کر سکتے۔

انہوں نےکہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سےشمالی غزہ میں طبی سامان اور ایندھن کی فراہمی کی اجازت دینے سے انکارکے باعث صحت کے کارکن بھی دیکھ بھال فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔