• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ ، اسرائیلی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 25 ہزار 900 تک پہنچ گئیتازترین

January 26, 2024

غزہ (شِنہوا) غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 7 اکتوبر 2023 سے  اب تک بڑھ کر 25ہزار 900  تک پہنچ گئی ہے۔

حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 200 فلسطینیوں کو جاں بحق اور 370 کو زخمی کیا۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازعہ میں کم سے کم 64ہزار110 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں، متاثرین کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے کے نیچے ہے کیونکہ ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکا۔

اسرائیلی فوج نے جمعرات کو جنوبی خان یونس شہر کے رہائشیوں کو اپنے گھر خالی کرنے کا حکم دیا۔

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان ایویچائے ایڈرائے  نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ "خان یونس کے رہائشیوں کو النصر،کیمپ کےسٹی سینٹر ،العمل  اور کیمپ کے  بلاکس 107-108-109-110-111-112 سے فوری طور پر المواسی میں منتقل ہونا چاہیے۔

   مقامی ذرائع نے بتایا کہ خان یونس سے 60ہزارسے زائد مکینوں کے انخلا کا خطرہ ہے اور ان میں سے بہت سے لوگوں نے علاقے میں متوقع اسرائیلی کارروائیوں سے بچنے کے لیے پہلے ہی انخلا شروع کر دیا تھا۔