بیجنگ (شِںہوا) غیر ملکی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، حکومتی عہدیداروں اور قانون سازوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس اور کمیو نسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے مبارکباد کے پیغامات میں انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قابل ذکر کامیابیوں اور چینی عوام اور دنیا کے دیگر حصوں میں عوامی فلاح و بہبود بہتر بنانے میں ان کے کردار کی تعریف کی ہے۔
وسطی افریقی جمہوریہ کی یونائیٹڈ ہارٹز موومنٹ (ایم سی یو) پارٹی کے قومی ایگزیکٹو سیکرٹری اور قومی اسمبلی کے صدر سمپلیس میتھیو سرندجی نے کہا کہ اپنے قیام کے بعد سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ چین کی ترقی کے لئے جہد مسلسل کررہی ہے۔
نائجر کی نیشنل موومنٹ فار دی ڈیویلپمنٹ آف سوسائٹی پارٹی کے صدر اور قومی اسمبلی کے صدر سینی اومارو نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت میں قومی آزادی اور معاشی و سماجی ترقی میں چینی عوام کی ناقابل بیان کامیابیوں کو سراہا ہے۔
جارجیا کی ڈریم ڈیموکریٹک جارجیا پارٹی کی سیاسی کونسل کے سیاسی سیکرٹری اور جارجیا کی پارلیمنٹ کے چیئرمین شالوا پاپواشویلی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس اگلے 5 سال اور اس کے بعد چین کی ترقی پر گہرے اثرات مرتب کرے گی۔
جمیکا لیبر پارٹی کے جنرل سیکرٹری ہوریس چھانگ نے کہا کہ یہ سال چین کے لیے اہم ہے کیونکہ وہ اپنے دوسرے صد سالہ ہدف کے لیے کوشاں ہے اور یہ کانگریس چینی عوام کے ساتھ بہت قریب سے منسلک ہے۔
جمیکا کے نائب وزیر اعظم اور قومی سلامتی کے وزیر چھانگ نے کانگریس کی مکمل کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔