• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

غیر ملکی رہنماوں کےعوامی جمہوریہ چین کے73 ویں یوم تاسیس پرمبارکباد کے پیغاماتتازترین

October 08, 2022

بیجنگ(شِنہوا) دنیا کے کئی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماؤں نےکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اورعوامی جمہوریہ چین (پی آر سی)کے صدرشی جن پھنگ اوردیگر رہنماوں کوپی آر سی کے73 ویں یوم تاسیس پرٹیلی فون یا خطوط کے ذریعے مبارکباد اورسی پی سی کی آمدہ 20ویں قومی کانگریس کی مکمل کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے فرانسیسی عوام کی جانب سے 73ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرانس اورچین کومشترکہ طورپردوطرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کومضبوط  کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔

میکرون نے مزید کہا کہ فرانس حیاتیاتی تنوع کے کنونشن کے فریقین کی 15ویں کانفرنس کے دوسرے مرحلے کی صدارت اور مثبت نتائج حاصل کرنے میں چین کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

فلپائن کے صدر فرڈینینڈ روموالڈیز مارکوس نے کہا کہ گزشتہ 70 سال اور اس سے بھی زیادہ عرصے میں چین قومی تعمیر کےایک غیر معمولی سفرپرچلتےہوئے ہمہ جہت طریقے سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کی راہ پر گامزن ہے۔

 

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کی دان ژائی کاؤنٹی میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران سیاح  ثقافتی  طائفے کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

مارکوس نے کہا کہ صدر شی کی مضبوط قیادت نے اقتصادی تعمیر،غربت میں کمی و خاتمے کے ساتھ ساتھ سائنسی اور تکنیکی ترقی جیسے شعبوں میں چین کی عظیم کامیابیوں کو مضبوط ضمانت فراہم کی ہے۔ 

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے ایک مستحکم رفتار کے لئے فلپائن  چین سے  اپنے تعلقات کو مزید مضبوط اور ترقی دینے کا خواہاں ہےانہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان جامع تزویراتی تعاون پر مبنی تعلقات کو مضبوط اور اپ گریڈ کیا گیا ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کے لیے وسیع امکانات اور وسیع مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ ملائیشیا کے سپریم  سربراہ مملکت سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ نے شی جن پھنگ، پی آر سی حکومت اور چینی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ شی جن پھنگ کی قیادت میں ملائشیا اور چین اور ان کے عوام کے درمیان تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔

برونائی دارالسلام کے سلطان حاجی حسن ال بولکیہ نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ پاتے دیکھ کر انتہائی خوش ہیں۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک نے ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کی مدد کی ہے،انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ممالک اور خطے کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے شی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔پاکستان کے صدرعارف علوی نے کہا کہ چین امن اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک فعال کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر جنوب جنوب تعاون کو فروغ دینے کا پرزورحامی بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عظیم کامیابیاں چینی قیادت کی دور اندیشی اور چینی عوام کی محنت کا نتیجہ ہیں۔