آکرا (شِنہوا) گھانا میں چینی سفارت خانہ نے گھانا کے دارالحکومت آکرا میں چین کے ویزا درخواست مرکز کا افتتاح کر دیا ہے جس کا مقصد گھانا کے مسافروں کے لئے چین بارے آسان سفری انتظامات کو فروغ دینا ہے۔
سفارتخانہ نے کہا کہ چائنہ ٹورازم گروپ کارپوریشن لمیٹڈ کے تعاون سے شروع کیا گیا یہ مرکز گھانا کے شہریوں کے لئے معیاری خدمات اور ویزا درخواستوں کی بروقت پروسیسنگ کو یقینی بنائے گا۔
افتتاحی تقریب کے دوران گھانا میں چین کے سفیر لو کون نے کہا کہ چین کا سفر کرنے والے گھانا کے شہریوں کی تعداد میں متوقع اضافے کی وجہ سے یہ مرکز ضروری ہو گیا ہے۔
اس نئی صورتحال کے تحت اور مشترکہ بین الاقوامی طریقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اب آکرا میں مرکز کھولا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد ویزا درخواست دہندگان کو زیادہ آسان اور اعلیٰ معیار کی مئوثر خدمات فراہم کرنا ہے۔
انہیں یقین ہے کہ یہ دوطرفہ تبادلوں اور چین۔ گھانا تعلقات میں بہت اہم کردار ادا کرے گا۔
انہیں یقین ہے کہ یہ مرکز دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تبادلوں میں ایک نیا باب کھولے گا۔
لو نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تباد لوں میں اضا فہ ہو رہا ہے ۔ چین، گھانا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
گھانا کے نائب وزیر برائے امور خارجہ اور علاقائی انضمام ماویس نکنسا بوڈو نے مرکز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب چین اور گھانا کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔