آکرا(شِنہوا)گھانا میں ایک مسافر بس اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم میں کم سے کم 22 افراد ہلاک اورمتعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق یہ بس پیر کو شمالی علاقے سے گھانا کے دوسرے شہر کماسی کی طرف سفر کر رہی تھی کہ وسطی گھانا کے مشرقی علاقے بونو کے قصبے کنٹامپو کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ 21 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور ایک اور مسافر بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
بس میں زندہ بچ جانے والے مسافروں نے میڈیا کو بتایا کہ ٹرک راستے میں کھڑے دوسرے ٹرک سے بچنے کی کوشش میں بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں تصادم ہوا۔