واشنگٹن(شِنہوا) امریکی صدرجوبائیڈن دسمبرمیں فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون سے ملاقات کریں گے، جو بائیڈن کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد کسی غیر ملکی سربراہ مملکت کا یہ امریکہ کا پہلا سرکاری دورہ ہو گا۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرین ژاں پیئر کے بیان کے مطابق، فرانسیسی صدر یکم دسمبر کوامریکہ کے دورہ پر پہنچیں گے جس کے دوران ان کے اعزاز میں سرکاری عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ترجمان نے بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے رہنما مشترکہ عالمی چیلنجز اور دو طرفہ دلچسپی کے شعبوں پر مسلسل قریبی شراکت داری پر تبادلہ خیال کریں گے۔