بیجنگ (شِنہوا) فرانس کی وزیر برائے یورپ وامورخارجہ کیتھرین کولونا چینی وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی کی دعوت پر 23 سے 24 نومبر تک چین کا دورہ کریں گی۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بدھ کو بتایا کہ دورے کے دوران عوامی تبادلوں کے حوالے سے چین-فرانس اعلیٰ سطحی ڈائیلاگ میکانزم کا چھٹا اجلاس منعقد ہوگا۔