• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فرانسیسی ماہرین کاعالمی انسانی حقوق کی گورننس کے لیے چینی دانش کا خیرمقدمتازترین

March 02, 2024

پیرس (شِنہوا)فرانس میں چینی سفارتخانے کے زیر اہتمام ، انسانی حقوق  کے احترام  وتحفظ  سے متعلق شی جن پھنگ کے اقتباسات پر مشتمل کتاب( فرانسیسی چینی ورژن) کی  رونمائی کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا،جس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کئی ایک فرانسیسی  ماہرین نے عالمی  انسانی حقوق کی گورننس کے لیے چینی دانش کی  اہم  شراکت کوسراہا۔

چینی سفارت خانے کے ناظم الامورچھین ڈونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  انسانی حقوق کا چینی نقطہ نظر عوام پر مبنی اور بہتر زندگی کے لیے عوام کی خواہش ہمارا مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کتاب نئے دور میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے عوام پر مبنی حکمرانی کے فلسفے کو بیان کرتی ہے، عالمی انسانی حقوق کی گورننس کے بارے میں چینی پالیسی کا منظم خلاصہ  پیش کرتی ہے، جو ملکی اور غیر ملکی قارئین  کے لیے انسانی حقوق کے بارے میں چین کے نقطہ نظر کو سمجھنے کے لیے ایک مستند درسی کتاب ہے۔

انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ  ایک معاشرہ کے  یورپی مطالعاتی مرکز کے ڈائریکٹرژاں کرسٹوف باس نے کہا کہ  مکمل از سر نو تشکیل پاتی اور تیزی سے پیچیدہ  شکل اختیار کرتی ہوئی دنیا میں  مغربی ماڈل پوری طرح سے تبدیل ہو رہا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ لوگ دنیا کی ڈی ویسٹرنائزیشن کے حوالے سے ایک تحریک  کا مشاہدہ کررہے ہیں  یا  کم از کم اجارہ داری سے ہٹ کر کثیر قطبی دنیا کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ  انسانی حقوق کے چینی وژن کا مرکزی موضوع ، تنوع  عالمی امن کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔