پیرس(شِنہوا)فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے خلاف حملے میں پہل نہیں کرے گاتاہم یوکرین کی حمایت کے لیے اس کے عزم پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیے۔
فرانسیسی ٹی وی چینلز ٹی ایف 1اور فرانس 2 پریوکرین میں یورپی افواج بھیجنے کے امکان کے بارے وضاحت کرتے ہوئے وہ روس کے حوالے سے تزویراتی ابہام کا شکار نظرآئے۔
میکرون نے کہا کہ ہم کبھی حملہ نہیں کریں گے، ہم کبھی پہل نہیں کریں گے۔ فرانس امن کی ایک طاقت ہے۔ آج یوکرین میں امن کے حصول کے لیے ہمیں کمزور نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ فرانس کسی بھی آپشن کو مسترد نہیں کرتا اور روس ہی ایسے کسی اقدام کا واحد ذمہ دار ہوگا۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ فرانس کی سلامتی اور یورپ کی ساکھ کا انحصار اس بات پر ہے کہ یوکرین کا بحران کیا رخ اختیار کرتا ہے۔ 2024 کا آغاز یوکرین کی ایک بڑی حمایت کی صورت میں ہونا چاہیے، جس کے لیے کچھ عرصے سے صورتحال بہت زیادہ مشکل ہو گئی ہے۔