• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فرانس میں دو غیر ملکی ماہرین کو چائنیز گورنمنٹ فرینڈشپ ایوارڈ سے نواز دیا گیاتازترین

April 21, 2023

پیرس (شِنہوا) یونیسکو کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور سنگھوا  یونیورسٹی کے چائنہ افریقہ لیڈرشپ ڈیویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے شریک صدر گیٹاچیو انگیڈا اور بلیو اسٹار اڈیسیو کے سی ای او جین مارک ڈوبلانک کو 2022 چائنیز گورنمنٹ فرینڈشپ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ایوارڈ کی تقریب سے خطاب میں فرانس میں چین کے سفیر لو شائے نے دونوں غیر ملکی ماہرین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ چین کی جدیدیت کے کردار اور معمار  ہونے کے ساتھ  ساتھ چین اور باقی دنیا کے درمیان ایک اہم کڑی ہیں۔

لو نے  کہا کہ گیٹاچیو انگیڈا اور جین مارک ڈوبلانک کی طرح غیر ملکی ماہرین چین کی جدیدیت کے مقصد میں فعال طور پر مصروف ہیں اور انہوں نے اپنی دانشمندی، محبت، علم  اور محنت سے  اپنے چینی ساتھیوں کے ہمراہ دوستی کے پھول اگانے اور چین و باقی دنیا کے درمیان مفید تعاون کو فروغ دینے میں کام کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم گیٹاچیو انگیڈا اور جین مارک ڈوبلانک جیسے غیر ملکی ماہرین کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ مختلف شعبوں میں چین کی جدیدیت میں حصہ لیں اور چین و بیرونی ممالک کے درمیان تعاون اور عالمی ترقی  میں  نیا حصہ ڈالیں۔

انگیڈا اور ڈوبلانک نے ایوارڈ پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور تعلیم، سائنس  اور صلاحیتوں کے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عہد کیا۔

چائنیز گورنمنٹ فرینڈشپ ایوارڈ اُن غیر ملکی ماہرین کی پذیرائی کا سب سے بڑا اایواراڈ ہے جنہوں نے چین کی جدیدیت  کی مہم میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

1991میں اپنے قیام سے لیکر  اب تک ایک ہزار 848  غیر ملکی ماہرین کو یہ ایوارڈ دیا جا چکا ہے جن میں 2022 کے لیے 21 ممالک کے 49 ماہرین بھی شامل ہیں۔