• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فوکوشیما نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تابکار پانی کا پائپ لیک ہوگیاتازترین

August 11, 2023

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان میں فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے تابکاری سے آلودہ پانی کومنتقل کرنے کے لیے استعمال ہونے والا پائپ لیک ہوگیا۔

سرکاری  نشریاتی ادارے این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق  ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے تابکاری سے آلودہ پانی ذخیرہ کرنے والے ایک ٹینک کے ارد گرد تعمیر کردہ ڈیک میں بارش کے پانی میں معمول سے زیادہ تابکارموادکی موجودگی  کی نشاندہی ہونے کےبعد تحقیقات کی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق تحقیق سے معلوم ہوا کہ تابکاری سے آلودہ پانی کو منتقل کرنے کے لیے استعمال ہونے والے پائپ میں تقریباً چار سینٹی میٹر کے شگافوں سے کچھ پانی نکلا تھا۔ پائپ کو دوسرے ٹینک سے تابکار پانی کی منتقلی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا،اس وجہ سے ٹیپکو نے ٹینک کے ارد گرد موجود پانی کا تجزیہ کیا جس سے معلوم ہوا کہ  پانی کے فی لٹر میں ٹریٹیم کی مقدار67ہزاربیکریلزتھی جوجاپانی حکومت کی طرف سے ٹریٹیم کوماحول میں چھوڑنے کے لیے مقرر کردہ معیار 60ہزاربیکریلز سے زیادہ ہے۔