• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فوکوشیما جوہری آلودہ پانی کے اخراج پر عالمی نگرانی بڑھائی جائے، چینتازترین

March 05, 2024

ویانا (شِنہوا) چین نے جاپان کی جانب سے فوکوشیما دائی چی جوہری بجلی گھر سے سمندر میں جوہری آلودہ پانی چھوڑنے کی سخت مخالفت دہراتے ہوئے پانی کے اخراج پر عالمی نگرانی کا نظام مضبوط کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی جوہری توانائی ادارے (آئی اے ای اے) میں چینی مستقل مندوب لی سونگ نےادارے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں کہا کہ ہمسایہ ممالک کی مخالفت اور عالمی برادری کے خدشات کو نظر انداز کرتے ہوئے جاپان اب تک من مانے طریقے سے 23 ہزار ٹن سے زائد جوہری آلودہ پانی سمندر میں چھوڑچکا ہے اور گزشتہ ہفتے آلودہ پانی کے اخراج کا چوتھا دورشروع کیا ہے۔
لی نے جاپان کے آلودہ پانی کے اخراج کو ایک غیر معمولی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے غیرمعمولی اثرات جاپانی علاقے اوراس کی حدود سے کہیں زیادہ وسیع ہیں اور اس طرح یہ کسی بھی طرح سے ملک کا نجی معاملہ نہیں ہے۔
لی نے کہا کہ جاپان کے آلودہ پانی کے اخراج سے عالمی جوہری حفاظتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور آئی اے ای اے کو اس اخراج منصوبے کی توثیق کے لئے استعمال کرکے جاپان نے ادارے کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
لی نے کہا کہ چین نے جاپان کے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے جاپان پر زور دیا ہے کہ وہ یہ اخراج روک دے۔
لی نے کہا کہ جاپان کےجوہری آلودہ پانی کا اخرج جاری ہے جس سے نمٹنے کے لئے چین نے سمندری ماحول اور انسانی صحت کے تحفظ کے لیے جاپان پر سخت اور مؤثر عالمی نگرانی کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین اور دیگر شراکت داروں کی مضبوط پوزیشن اور مسلسل کوششوں کے سبب آئی اے ای اے سیکریٹریٹ جاپان کے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے لیے عالمی نگرانی کا انتظام کرنے پر مجبور ہوا ہے۔