• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فوجی تبادلوں میں مشکلات کی "مکمل ذمہ داری" امریکہ پر عائد ہوتی ہے: چینی دفاعی ترجمانتازترین

May 31, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ امریکہ کو دوطرفہ فوجی تبادلوں میں حائل موجودہ مشکلات کی پوری ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کیفی نے یہ بیان ان امریکی دعوؤں کے جواب میں دیا کہ چین نے دونوں ممالک کے دفاعی سربراہان کے درمیان سنگاپور میں ملاقات کی درخواست مسترد کر دی ہے اور چین نے حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف سطحوں پر فوجی تبادلوں کی امریکی درخواستوں کو بارہا مسترد کیا ہے۔تان نے کہا کہ چین دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات کے فروغ اور ہر سطح پر رابطوں کو اہمیت دیتا ہے۔ ترجمان  نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی رابطے اور تبادلے درحقیقت کبھی معطل نہیں ہوئے  تاہم، بات چیت اس وقت جاری نہیں رہ سکتی جب کسی اصول کو نظراندازکیا جائے اوریہ کہ بات چیت بغیر بنیاد کے نہیں کی جا سکتی۔