اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے افغانستان میں 2کروڑ10لاکھ سے سے زیادہ غریب افراد کے لیے امدادی فنڈنگ میں تعطل سےخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے لیے انسانی امداد پہلے ہی کچھ کم کر دی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے امدادی امور (او سی ایچ اے ) نے کہا ہے کہ چھ ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد بھی افغانستان کی تقریباً نصف آبادی کے لیے 3ارب 20کروڑ ڈالر کی امدادی اپیل کا 25 فیصد سے بھی کم حاصل ہواہے۔ او سی ایچ اے نے کہا کہ امداد کے حوالے سے ہمیں1ارب 30کروڑ ڈالر کے مالیاتی خسارے کاسامنا ہے، بہت سے پروگرام پہلے ہی ختم ہو چکے یا ناکافی وسائل اور امدادی پائپ لائنز بشمول خوراک کی امداد میں آنے والے تعطل کی وجہ سے ہم کافی حد تک پیچھےآچکے ہیں۔