• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطنیوں کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے بھرپور حامی ہیں، چینتازترین

May 23, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے فلسطینوں کے جائز قومی حقوق کی بحالی میں ان کے منصفانہ مقصد کا بھرپور حامی رہا ہے اور مسئلہ فلسطین کے جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے لئے عالمی برادری کے ساتھ ملکر تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے یہ بات یومیہ پریس بریفنگ میں اسپین اور آئرلینڈ کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی اطلاع کے ردعمل میں کہی۔

ترجمان وانگ نے کہا کہ چین ہمیشہ فلسطینیوں کے جائز قومی حقوق کی بحالی میں ان کے منصفانہ مقصد کی بھرپور تائید کرتا رہا ہے  اوروہ دو ریاستی حل کی حمایت  اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں سے ایک ہے۔ فلسطینی ۔ اسرائیل تنازع پر چین کا مؤقف مستقل ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین کی رائے میں فوری ترجیح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2728 پر عمل درآمد، فوری طور پر جنگ بندی کو عملی شکل دینا ، غزہ میں غیرمعمولی انسانی بحران کا خاتمہ اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کے سیاسی حل کی تلاش کے درست راستے پر واپس آنا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین عالمی برادری کے ساتھ ملکر فلسطینی۔ اسرائیل تنازع کو جلد از جلد ختم کرنے اور مسئلہ فلسطین کے جامع، منصفانہ اور دیرپا حل میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔