یروشلم(شِنہوا)مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی ٹرک ڈرائیور نے جمعرات کو ایک چوکی کے قریب اسرائیلیوں پرٹرک چڑھا دیا جس سے ایک اسرائیلی ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے جبکہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی ڈرائیورجاں بحق ہوگیا۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اس واقعے کو وسطی اسرائیل کے شہر مودین کے قریب مغربی کنارے میں میکابیم چیک پوائنٹ پر " گاڑی تلے کچلنے کا حملہ" قرار دیا۔
واقعے کے بعد مشتبہ شخص جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا جسے بعد میں جاری تلاشی کے دوران ایک اور چوکی پر واقع سیکیورٹی گارڈز نے گولی مار کر قتل کردیا۔
میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمرجنسی سروس کے مطابق حملے میں تین شہری زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک تھی جو بعد میں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اسرائیل کے ہاریٹز اخبار نے اطلاع دی ہے کہ زخمی شہریوں میں سے ایک 15 سالہ فلسطینی راہگیر تھا۔
فوج کے مطابق حملے میں تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔