• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطینی صدر کا عالمی رہنماؤں سے غزہ کا دورہ کرنے کا مطالبہتازترین

August 23, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا)فلسطین کے صدر محمود عباس نے غزہ جانے کے اپنے اور فلسطینی قیادت کے ارادے کا اعلان کرتے ہوئے دنیا بھر کے رہنماؤں سے ان کے ساتھ دورے میں شامل ہونے اور اس اقدام کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے مستقل مبصر ریاض منصور نے یہ بات سلامتی کونسل کے اجلاس میں فلسطین کے مسئلے سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پراظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

ریاض منصور نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی کے دورے میں حصہ لیں تاکہ ہمارے عوام کے ساتھ کی جانے والے مظالم و بربریت کا براہ راست جائزہ لیا جا سکے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کے ارکان پر زور دیا کہ وہ محمود عباس کے غزہ پہنچنے کی صلاحیت کو محفوظ بنانے کی حمایت کریں اور نسل کشی  روکنے سمیت ہمارے لوگوں کے خلاف ہونے والے جرائم کو روکنے کے لیے فوری طور پر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2735 کی شرائط کے مطابق اب جنگ بندی ہونی چاہیے جس لے انتظار کا وقت ختم ہو چکا ہے۔