• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی کی مغربی کنارے میں خدمات بحالتازترین

June 17, 2023

رم اللہ(شِنہوا )فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی(یواین آرڈبلیو اے) نے  مغربی کنارے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اپنی خدمات کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی ہے۔یواین آرڈبلیو اے کے کمشنرجنرل فلپ لازارینی نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ یواین آرڈبلیو اے اب مغربی کنارے میں پناہ گزینوں کو خدمات کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کے قابل ہے جہاں4 مارچ سے عالمی ادارے کی یونین کی ہڑتال سے فلسطینی پناہ گزین شدید متاثر ہوئے ہیں۔جمعرات کو مغربی کنارے میں یواین آرڈبلیو اے عملہ یونین نے اپنی ہڑتال ختم کر دی جو مسلسل چار ماہ تک جاری رہی۔انہوں نے کہا کہ اب ہماری اولین ترجیح  یواین آرڈبلیو اے کے 90 سکولوں کو دوبارہ کھولنا ہے تاکہ 40 ہزار سے زائد بچے تعلیم کے نقصانات کو پورا کر سکیں جو پورا تعلیمی سال ضائع ہونے  اور تعلیم چھوڑنے کے خطرے سے دوچار تھے۔عالمی ادارے کی یونین کی ہڑتال کی وجہ سے مغربی کنارے میں تقریبا 9 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اہم خدمات معطل کر دی گئی تھیں۔ بچوں کو سکولوں سے باہر رکھا گیا تھا اور مریض صحت کی ضروری خدمات تک رسائی کے قابل نہیں تھے۔اقوام متحدہ کی ایجنسی کے مطابق  فنڈنگ کی شدید قلت نے ایجنسی کے وسائل کو ختم  اور اس کی خدمات کے معیار کو خراب کر دیا تھا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ یواین آرڈبلیو اے مالی تباہی کے دہانے پر ہے، انہوں نے عطیہ دہندگان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے ایجنسی کی مددکریں۔