رم اللہ(شِنہوا)فلسطینی وزیراعظم محمداشتیہ نےعالمی برادری سےمطالبہ کیا ہےکہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔
ایک سرکاری بیان کےمطابق محمداشتیہ نےیہ اپیل مغربی کنارے کےشہررم اللہ میں منعقدہ فلسطینی اتھارٹی کی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بین گویر کے بیان کے جواب میں کی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کواسرائیلی وزیراتماربین گویر کے بیان پر کان دھرنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی اسے نسل پرستانہ خیالات کے بارے میں قائل ہونا چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری ان عناصرکا پتہ لگائے جوآج قابض ریاست میں اقتدار کی باگ ڈور سنبھالنے والوں کی سوچ اور طرز عمل کو تشکیل دیتے ہیں۔
اسرائیلی وزیراتمار بین گویر نے بدھ کے روز ایک اسرائیلی ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ یہودیوں کا مغربی کنارے کی سڑکوں پر سفر کرنے کا حق فلسطینی باشندوں سے زیادہ ہے جبکہ بیان میں فلسطینیوں کو "مظاہرین" قرار دیا تھا۔