رملہ(شِنہوا) فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفیٰ نے غزہ میں جنگ بند ی کے بعد ایک واحد اتھارٹی اور حکومت کے ماتحت متحد فلسطین کا مطالبہ کیا ہے۔
رملہ میں اقوام متحدہ کے حکام ،قونصلز اور سفیروں سے ملا قات میں مصطفی نے اتحاد اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
ان کے دفتر سے شِنہوا کو بھیجے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد فلسطینیوں کو ایک اتھارٹی اورایک حکومت کے ماتحت متحد ہونا ہو گا اپنے شراکت داروں کیساتھ ایک منصوبے کیساتھ بطور ایک ٹیم کا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی غیر متعین عبوری دور نہیں ہوسکتا جو مزید پیچیدگی اور افراتفری پیدا کرے۔
انہوں نے بین الاقومی شراکت داروں،امداد دینے والوں اور اقوام متحدہ کے اداروں پر زور دیا کہ وہ تیزرفتار بحالی کیلئے فلسطینی حکومت کیساتھ قریبی ہم آہنگی قائم کریں اور غزہ کے تنازعے اور مغربی کنارے میں اس کے اثرات سے پیدا ہونے والی انسانی ضروریات کو فوری پورا کریں۔
انہوں نے فلسطینی فنڈز سے اسرائیلی کٹوتی کے باوجود غزہ کے رہائشیوں کو صحت، تعلیم، پانی اور بجلی جیسی ضروری خدمات کی فراہمی کے لئے فلسطینی اتھارٹی کی دیرینہ ذمہ داری کو اجاگر کیا۔