• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطینی وزیراعظم کا دو ریاستی حل کے تحفظ کے لیے فوری بین الاقوامی کارروائی کا مطالبہتازترین

June 15, 2023

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کیوزیراعظم محمد اشتیہ نیاسرائیل کی جانب سے دوریاستی حل کو سبوتاژ کرنے سے بچانے کے لیے فوری بین الاقوامی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔فلسطینی وزیر اعظم کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق انہوں نے یہ بات مغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں مشرق وسطی امن عمل کے لیے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے سوین کوپ مینز کے ساتھ ملاقات میں کہی۔اشتیہ نے بیان کے حوالے سے کہا کہ ایک ایسے وقت میں دو ریاستی حل کے تحفظ کے لیے فوری طور پر اقدام کرنے کی ضرورت ہے جب اسرائیلی حکومت فلسطینی اتھارٹی کو تباہ کرنے اور فلسطینی ریاست کے قیام کیامکانات کوختم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیلی بستیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ زمین پر قبضہ ،شہروں میں مسلسل دراندازی اور راہداریوں اور قدرتی وسائل کو کنٹرول کر کے دو ریاستی حل کو سبوتاژ کر رہی ہے ۔اس موقع پریورپی یونین کے خصوصی نمائندے سوین کوپ مینزنے اشتیہ کو مختلف بین الاقوامی فریقوں پر مشتمل ایک مستقل حل کی بنیاد کے طور پرعرب امن اقدام کو بحال کرنے کی اپنی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔