رم اللہ(شِنہوا)فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اسرائیلی شہریوں پرمہلک حملے کرنے والے فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کے قانون کو حتمی شکل دینے کی غرض سے اسرائیلی کمیٹی کے ووٹ کی مذمت کی ہے۔
اشتیہ نے فلسطینی اتھارٹی کی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں کہا کہ یہ قانون فسطائی اور مجرمانہ ہے اور اس کے ذریعے ہمیں ایک ایسی آزاد، خودمختار، متصل اور قابل عمل ریاست میں رہنے کے لیے اپنے حقِ آزادی اور وقار کے مطالبے سے روکا نہیں جاسکتاجس کا دالحکومت بیت المقدس ہو۔
اسرائیل کی وزارتی کمیٹی برائے قانون سازی نے اس بل کو آگے بڑھانے کے حق میں ووٹ دیا ہے جسے قومی سلامتی کے وزیراتامر بن گویرکی انتہائی دائیں بازو کی جماعت اوتمسا یہودیت پارٹی نےکینسیٹ یا پارلیمنٹ میں پیش کیا۔
یہ بل اٹارنی جنرل کی مخالفت کے باوجود پیش کیا گیا اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی مبینہ طور پر اس میں تاخیر کی کوشش کر رہی تھی۔
غزہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے نسل پرست قانون کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔