• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطینی وزیر اعظم کا دو ریاستی حل کے فوری تحفظ پر زورتازترین

September 09, 2022

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دوریاستی حل کے تحفظ کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے۔

وزیراعظم کے دفتر سےجاری کردہ ایک بیان کے مطابق محمد اشتیہ نے ان خیالات کا اظہار مغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں لکسمبرگ کے وزیر برائے ترقیاتی تعاون و انسانی امور فرانز فیوٹ سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات کے دوران محمد اشتیہ نے دوریاستی حل ، بین الاقوامی قانون اور قانونی حیثیت کے احترام کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین(یو این آر ڈبلیو اے) کیلئے مالی تعاون کے بارے میں لکسمبرگ کے ٹھوس موقف کی تعریف کی۔

انہوں نے لکسمبرگ سے فلسطین میں ایک نمائندہ سفارتی دفتر کھولنے کا مطالبہ کیا جو اعلیٰ سطح پر تعاون میں معاون ثابت ہو گا۔

اس موقع پر فرانز فیوٹ نے کہا کہ ان کے ملک کی حکومت نے3 سالوں کیلئے یو این آر ڈبلیو اے کو 1 کروڑ 23 لاکھ امریکی ڈالر کی نئی مالی امداد دینے کی منظوری دی ہے۔