• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطینی عسکریت پسندوں کے یروشلم پر راکٹ حملےتازترین

May 14, 2023

یروشلم(شِنہوا)فلسطینی عسکریت پسندوں نےمنگل کو تشدد کا موجودہ دور شروع ہونے کے بعد پہلی بار یروشلم کے علاقے پر راکٹ فائر  کئے ہیں۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز(آئی ڈی ایف) کے مطابق راکٹوں کے تازہ ترین حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اس کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ وہ غزہ میں فلسطینی اسلامی جہاد (پی آئی جے ) کے خلاف فضائی حملے کر رہی ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے فوری طور پر ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

دریں اثناء اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جمعہ کی صبح اعلیٰ دفاعی حکام کے ساتھ سکیورٹی مشاورت کی۔

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق یروشلم پر تازہ ترین راکٹوں کے بعد مصر کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔