بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلی قانون ساز ژا لیجی نے جمعرات کو بیجنگ میں دورے پر آئے ہوئے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژا نے کہا کہ 35 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور فلسطین ہمیشہ اچھے دوست و شراکت دار اور اچھے برادر ممالک کے طور پر رہے ہیں۔ژا نے کہا کہ دونوں فریقوں نے بدھ کے روز مشترکہ طور پر ایک سٹرٹیجک شراکت داری کے قیام کا اعلان کیا جس کے تحت دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی بلندی پر لے جایا جائے گا ۔ ژا نے کہا کہ چین کی این پی سی فلسطینی مقننہ کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تبادلوں کو جاری رکھنے اور روایتی دوستی کو مزید فروغ دینے سمیت دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کرنے کی خواہش مند ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی حالات میں چاہے جیسی بھی تبدیلیاں آئیں، چین فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے لیے ان کے منصفانہ مقصد کی ہمیشہ مضبوطی سے حمایت کرے گا۔فلسطینی وزیراعظم محمود عباس نے فلسطینی عوام کے منصفانہ مقصد کے لیے چین کی طویل مدتی حمایت کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داری کو مسلسل مضبوط بنانے پر آمادگی ظاہر کی۔