• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطین تنازع پر عالمی امن کانفرنس کیلئے تمام فریقین سے ملکر کام کرنے کو تیار ہیں، چینتازترین

February 01, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین نے کہاہےکہ وہ جلد از جلد ایک وسیع البنیاد، مستند اور مؤثر عالمی امن کانفرنس کے انعقاد، دو ریاستی حل کے بارے میں ٹھوس ٹائم ٹیبل اور روڈ میپ تیار کرنے اور فسلطین ، اسرائیل امن مذاکرات کی جلد بحالی میں تعاون کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔

چینی وزارت خارجہ کےایک ترجمان وانگ وین بین نے یہ بات یومیہ پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔

وانگ نے کہا کہ چین کافی عرصے سے متعدد مواقع پر فلسطین تنازع پر عالمی امن کانفرنس کا مطالبہ کرچکا ہے۔ فلسطین۔ اسرائیل تازہ تنازع شروع ہونے کے بعد چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین۔ اسرائیل تنازع کے حل سے متعلق  عوامی جمہوریہ چین کا مؤقف پیش کیا اور ایک بار پھر جلد از جلد عالمی امن کانفرنس منعقد کرنے کا مطالبہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ چین کی تجویز کو عالمی برادری نے تیزی سے قبول کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین تمام فریقین کے ساتھ ملکر جلد از جلد ایک وسیع البنیاد، مستند اور مؤثر عالمی امن کانفرنس منعقد کرنے، دو ریاستی حل نافذ کرنے کے لئے ٹھوس ٹائم ٹیبل اور روڈ میپ تیار کرنے،  فلسطین ۔ اسرائیل اور عربوں۔ یہودیوں کے درمیان حتمی پرامن اور ہم آہنگ بقائے باہمی کے لئے جلد امن مذاکرات کی بحالی میں فلسطین اور اسرائیل سے تعاون کو تیار ہے۔