• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطین نے مغربی کنارے میں بستیوں سے متعلق نیتن یاہو کے بیان کو مسترد کر دیاتازترین

December 30, 2022

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کے حکام نے اسرائیل کے نامزد وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی بستیوں کو مضبوط بنانے سے متعلق بیان کو مسترد کر دیا ہے۔

فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ یہ اعلان بین الاقوامی قانونی حیثیت سے متعلق تمام قراردادوں خاص طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے جاری کردہ قرارداد نمبر 2334 سے متصادم ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دسمبر 2016ء کی قرارداد نمبر 2334 جو مشرقی بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیلی بستیوں سے متعلق ہے، اس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر آبادکاری کی تمام سرگرمیاں بند کر دے۔

بدھ کے اوائل میں نیتن یاہو نے اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت الجلیل، النقب ، گولان اور مغربی کنارے میں اسرائیلی سرزمین کے تمام حصوں میں آبادکاروں کی بستیوں کو مضبوط کرنے کیلئے کام کرے گی۔