• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطین نے مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری کے نئے منصوبوں کومستردکردیاتازترین

June 26, 2023

رم اللہ(شِنہوا) فلسطین نے مغربی کنارے میں اسرائیل کے نئے آباد کاری کے منصوبوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کی توہین ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے آبادکاری کی اسرائیلی تنظیموں کو مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں درجنوں غیر قانونی بستیوں کے قیام کی اجازت دے دی ہے جو مشرقی یروشلم سمیت مغربی کنارے کے الحاق کو تیزکرنے کے لیے باقاعدہ اسرائیلی کوشش ہے۔

اسرائیلی اخبار یدیوتھ احرونوت نےرپورٹ کیا کہ مغربی کنارے میں جمعرات کے بعد سے اسرائیلی آباد کاروں نے کم از کم سات نئی بستیاں قائم کی ہیں۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بستیوں کے قیام میں تیزی لانے سے امن عمل کو بحال کرنے اور دو ریاستی حل کے اصول پرعمل درآمد کے موقع کا دروازہ مستقل طور پر بند ہورہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ اقدام اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین وقراردادوں کی توہین ہے اور ایک قابض قوت کے طور پر اسرائیل کی ذمہ داریوں کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔

2016 میں جاری ہونے والی سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 میں اس مطالبے کا اعادہ کیا گیا تھا کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں آباد کاری کی تمام سرگرمیاں بند کرے۔