• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطین کی یہودی آباد کاروں کی خالی بستی میں واپسی کی اجازت دینے کے اسرائیلی فیصلے کی مذمتتازترین

May 19, 2023

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین نے اسرائیل کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے جس میں یہودی آباد کاروں کو 18 سال قبل خالی کی گئی اسرائیلی بستی میں واپس جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ وہ اسرائیلی وزیر دفاع یوف گیلنٹ کے شمالی مغربی کنارے میں 2005 میں خالی ہونے والی "ہومیش" بستی میں آباد کاروں کو واپس جانے کی اجازت دینے کے فیصلے کی مذمت کرتی ہے۔

بدھ کے روز اسرائیل ریڈیو نے اطلاع دی کہ گیلنٹ نے یہ اقدام کنیسیٹ یا پارلیمنٹ کی طرف سے دوسری اور تیسری ریڈنگ میں آباد کاروں کی واپسی کی منظوری کے چند ہفتوں بعد اٹھایا۔

ریڈیو نے کہا کہ اسرائیلی فوج ویران بستی کی تعمیر نو کے لیے ابتدائی طور پر فوجی مقامات قائم کرےگی۔