رم اللہ (شِنہوا) فلسطین نے اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا خیرمقدم کیاہے۔
سرکاری خبر ایجنسی وفا کی طرف سے جاری بیان میں، فلسطینی ایوان صدر نے اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کی جانب سے فلسطینی عوام کے ان کی سرزمین پرحق خود ارادیت کے تحفظ اور دو ریاستی حل پرعملدرآمد میں حمایت کے لیے حقیقی اقدامات کرنے کے حوالے سے اس تعاون کو سراہاہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کا حق خود ارادیت ایک مسلمہ حق ہے جسے بین الاقوامی قانون کے تحت تسلیم کیا گیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ جن ممالک نے ابھی تک فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کیا وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کریں۔
اس سے پہلے یورپی یونین کے آٹھ رکن ممالک ریاست فلسطین کو تسلیم کرچکےہیں، جن میں بلغاریہ، پولینڈ، جمہوریہ چیک، رومانیہ، سلوواکیہ، ہنگری، قبرص اور سویڈن شامل ہیں۔