• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطین، جھڑپوں میں تین فلسطینی جاں بحقتازترین

May 23, 2023

رم اللہ (شِنہوا) اسرائیلی فوج کے شمالی مغربی کنارے پر واقع نابلس شہر کے پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے بعد خطرناک جھڑپوں کا آغاز ہوا جس میں کم از کم 3 فلسطینی جاں بحق جبکہ دیگر 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیر کی علی الصبح جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے تین افراد کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

عینی شاہدین نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے آدھی رات کو کیمپ پر دھاوا بول دیا جس کے بعد سپاہیوں اور فلسطینی شہر یوں کے درمیان کشیدگی کا آغاز ہوا۔

اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر واقعے سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی میں جنوری سے اضافہ ہو رہا ہے  جس کے نتیجے میں اسرائیلی سپاہیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 156 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔