منیلا(شِنہوا) فلپائن میں شمالی صوبےچاگاین کی ہائی وے پر ایک مسافر بس کے پک اپ ٹرک کے ساتھ تصادم میں کم سے کم 11 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔
ابولگ قصبے جہاں یہ حادثہ پیش آیا کے پولیس سربراہ پولیس میجر انتونیو پلا تاو نے صحافیوں کو بتایا کہ جنوب کی جانب جانےوالی بس مرکزی شاہراہ کے چوراہے میں داخل ہونے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
انہوں نے کہا کہ تصادم اس قدر شدید تھا کہ اس سے ٹرک 20 میٹر تک گھسیٹا گیا اورسوار مسافر باہر سڑک پر آگرے۔
امدادی کارکنوں نے ٹرک کے 11متاثرہ مسافروں کوہسپتال پہنچایا جہاں ان کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ ٹرک ڈرائیور شدید زخمی ہے جبکہ ایک راہگیر ، ٹرک کے 2مسافر، بس کا ڈرائیور اور اس کے نائب کو معمولی زخم آئے ہیں۔
حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔